سنو
مجھے کہنا نہیں آتا
کہ تم بِن جینا مشکل ہے
جو درد تم دینا چاہتے ہو
مجھے سہنا نہیں آتا
تم تو رہ لو گے
کسی اور کے ساتھ
پر میں کیا کروں
مجھے تو کسی اور کے ساتھ رہنا نہیں آتا
تم تو واقف ہو نا
میرے اندازِ گفتگو سے
مجھے تو کسی اور کے ساتھ
بات کرنے کا سلیقہ نہیں ہے
دیکھو اب تم لوٹ آؤ نا
مجھے تمھارے بِن جینا نہیں آتا