;; "کبھی ناراض مت ہونا"
;; گِلے چاہے بہت کرنا !
رولانا اور بہت لڑنا !
مگر ناراض مت ہونا !
کبھی ایسا جو ہو جاۓ !
کے تیری یاد سے غافل !
کسی لمحے جو ہو جاؤں !
بنا دیکھے تیری صورت !
کسی شب میں جو سو جاؤں !
تو سپنوں میں چلے آنا !
مجھے احساس دلا جانا !
;; "مگر ناراض مت ہونا" ;;
کبھی ایسا جو ہو جاۓ !
جنہیں کہنا ضروری ہو !
وہ مجھ سے لفظ کھو جائیں !
انا کو بیچ مت لانا !
میری آواز بن جانا !
;; "کبھی ناراض مت ہونا" ;;