بڑے معصوم جذبوں سے
وہ اپنے شوخ ہاتھوں سے
وفا کی سرخ مہندی سے
کسی کا نام لکھتی ہے...
جسے وہ پیار کرتی ہے
مگر وہ ناسمجھ لڑکی
ابھی تک یہ نہیں سمجھی
کہ سپنے ٹوٹ جائیں تو
بہت برباد کرتے ہیں...
یہ اجلے رنگ ہاتھوں پر
سدا ٹھہرا نہیں کرتے
محبت تو حقیقت ہے
کوئی سپنا نہیں ہوتا
کسی کا نام لکھنے سے
کوئی اپنا نہیں ہوتا...!!!@